ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین میں کورونا وائرس سے 1523 افراد ہلاک،66492متاثر

چین میں کورونا وائرس سے 1523 افراد ہلاک،66492متاثر

Sun, 16 Feb 2020 09:57:11    S.O. News Service

بیجنگ،16/فروری (ایس او نیوز) چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 66492 ہو گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 1523 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ 31 صوبوں سے جمعہ تک ملنے والی معلومات کے مطابق کورونا وائرس کے 2641 نئے کیسز کی تصدیق اور 143 افراد کے موت کی اطلاع ملی ہے۔کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 139، ہینن میں دو اور بیجنگ اور چونکنگ میں ایک -ایک شخص کی موت ہوئی ہے، اوراب انفیکشن کے 2277 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ جمعہ تک کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 66492 تک پہنچ گئی ہے اور 1523 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ 11053 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ 8096 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔


Share: